ہمت ہے تو گرفتار کرو، اپوزیشن کا چیلنج

ہمت ہے تو گرفتار کرو، اپوزیشن کا چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمت ہے توسامنے آؤ ہتھکڑیاں لگاؤ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو چیلنج، کہا غداری اوربغاوت کے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے، کشمیر کا سودا کرنیوالا غدار ہے، غداروہ ہے جس نے معیشت تباہ کردی۔

 محمد زبیربولے عمران خان تو خود پاک فوج کیخلاف بولتے رہے ہیں، ان پرمقدمہ کیوں درج نہیں ہوتا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوگیا، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویزاشرف سینئرنائب صدر، مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔

 میاں افتخار پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، راجہ پرویزاشرف پی ڈی ایم کے سینئرنائب صدر، شاہد خاقان عباسی سیکرٹری جنرل جبکہ میاں افتخار سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، پی ڈی ایم نے ملک گیر احتجاجی جلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا۔

سولہ اکتوبر کو گوجرانوالہ میں میدان سجے گا، اٹھارہ اکتوبر کو پیپلز پارٹی کراچی میں جلسے کی قیادت کرے گی، پچیس اکتوبر کو کوئٹہ میں پاور شو ہوگا، بائیس نومبر کو پشاور اور تیس نومبر کو ملتان میں جلسہ ہوگا، لاہور میں تیرہ دسمبر کو اپوزیشن کا سب سے بڑا اکٹھ ہوگا۔

راجہ پرویز اشرف نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ عوام بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پی ڈی ایم کابنیادی مقصدعوام کی ترجمانی ہے۔

پی ڈی ایم کے نومنتخب سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد سیاسی بھی ہے اور انتخابی بھی، سیکرٹری اطلاعات پی ڈی ایم میاں افتخارنے کہا ہماری آواز سنی جائے اور اپوزیشن کو دیوار سینہ لگایا جائے۔

 پی ڈی ایم اجلاس میں رہنماؤں نے میاں نواز شریف کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کی مذمت بھی کی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کیخلاف مقدمے کے اندراج پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

 نوازشریف اور دیگر ن لیگی ارکان کیخلاف مجرمانہ سازش کی ایف آئی آر پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کواس ایف آئی آر کا علم نہیں تھا جس میں نوازشریف اور دیگر کو نامزد کیا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کسی نے کارروائی ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer