کسسٹم کلیکٹوریٹ کی 3 ماہ میں ریکارڈ آمدنی

 کسسٹم کلیکٹوریٹ کی 3 ماہ میں ریکارڈ آمدنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کسسٹم کلیکٹوریٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بہترین حکمت عملی کے باعث تین ماہ کے دوران درآمدات پرکسسٹم ڈیوٹی کی مد میں دیئےجانے والے ٹارگٹ سےزائد آمدنی حاصل کرلی،ایئرفریٹ یونٹ ایئرپورٹ کارگوکی تین ماہ میں ریکارڈ 3ارب63 کروڑ روپے سےزائد آمدنی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ایئرفریٹ یونٹ کو 5ارب26کروڑ 40لاکھ روپے کسسٹم ڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا جبکہ 8ارب89کروڑ چالیس لاکھ روپےکسسٹم ڈیوٹی کی مد میں کمائے،ہدف کےبرعکس 68فیصد زائد رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

رپورٹ کےمطابق ایئرفریٹ یونٹ نے مجموعی طور پر 16ارب 1کروڑ 80لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے،  کل رقم میں کسسٹم ڈیوٹی سمیت فیڈرل ایکسائزڈیوٹی، سیلزٹیکس،انکم ٹیکس اور نیلامی کی رقم بھی شامل ہے۔ کلیکٹر کسسٹم ایئرپورٹ عظمت طاہرہ کی جانب سےڈپٹی کلیکٹر عثمان وڑائچ کوشاباش دی گئی،کلیکٹرعظمت طاہرہ کا کہنا تھا کہ ایئرفریٹ یونٹ افسران و عملے کی شاندار کارکردگی کے باعث آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer