ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی عدالتوں کے ججز کیلئے بڑی خوشخبری

ضلعی عدالتوں کے ججز کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ڈھائی سال سے ترقی کے منتظر ضلعی عدالتوں کے ججز کے لیے خوشخبری، ججز کی ترقی کے لیے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی زیر صدارت 8 اکتوبر کو ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں ضلعی عدالتوں کے سینئر سول ججز کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی بارے منظوری پرغور ہوگا، اجلاس میں سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت انتظامی کمیٹی میں شامل ساتوں جج بھی شرکت کریں گے، ایڈیشنسل سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی کےلیے سینئر سول جج جمیل احمد کھوکھر کی ترقی بارے غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جن ججز کی ترقی پر غور ہوگا، ان میں سینئر سول جج وقار منصور مبین راجہ، محمد عمران شیخ، سینئر سول جج سائرہ نورین، محمد ساجد قاسم، محمد عرفان صفدر، محمد عظیم اختر، سینئر سول جج ملک ندیم اقبال، شاہد حمید، عامر شریف ڈوگر، محمد ظفر اقبال، فرح فرید اور راشد نواز سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer