قذافی بٹ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پروفیسر ظفراللہ چوہدری کی قیادت میں غیر ملکی ڈاکٹروں کے وفد کی ملاقات۔ گورنر پنجاب نے کہا صحت اور تعلیم کے شعبے ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
گورنر ہاؤس میں ملاقات کرنے والے وفد میں چین، کینڈا، ترکی، سری لنکا، انگلینڈ اور ارجنٹائن کے ڈاکٹروں کے علاوہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد مسعود گوندل بھی شامل تھے۔
اس موقع گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا حکومت شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے صحت کے شعبہ میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے اور کم آمدنی والے افراد کے علاج معالجہ کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبہ میں تحقیق اور علاج معالجہ کے لیے چینی ماہرین کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔