ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سول ایوی ایشن کا جدید ریڈار خراب

محکمہ سول ایوی ایشن کا جدید ریڈار خراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلوچستان کے علاقہ روجھان جمالی میں نصب محکمہ سول ایوی ایشن کا جدید ریڈار خراب ہوگیا، انتظامیہ نے تمام پروازوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق روجھان کے علاقہ میں نصب ریڈار خراب ہونے کی وجہ سے محکمہ سول ایوی ایشن نے لاھور، کراچی، اسلام آباد سمیت دیگر تمام ایئرپورٹس کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔  محکمہ سول ایوی ایشن کے مطابق خراب ریڈار کی مرمت کا کام 10 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

محکمہ نے ہدایت کی کہ آنے جانے والی تمام پروازیں فضائی رہنمائی کے لیے کنٹرول ٹاور سے رابطے میں رہیں تاکہ فلائیٹ آپریشن متاثر نہ ہو۔

Shazia Bashir

Content Writer