ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول سربراہان، اساتذہ اور دیگر ملازمین پر بڑی پابندی عائد

سکول سربراہان، اساتذہ اور دیگر ملازمین پر بڑی پابندی عائد
کیپشن: City42 - Election Commission, Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بڑا اقدام، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین پر ضمنی انتخابات کے دوران سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول سربراہان، اساتذہ اور دیگر ملازمین سیاسی سرگرمیوں میں کسی صورت حصہ نہیں لیں گے۔سرکاری ملازمین کسی بھی قسم کی کارنر میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے اور نہ ہی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصویر لینے کی اجازت ہوگی۔

سرکاری اراضی کو بھی انتخابی مہم کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ احکامات کیخلاف ورزی کرنے پر متعلقہ ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائی گی۔

Sughra Afzal

Content Writer