ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ عمران نذیر کو دبنگ انٹری مہنگی پڑ گئی

خواجہ عمران نذیر کو دبنگ انٹری مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر کو میاں شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر  دبنگ انٹری مہنگی پڑ گئی، گاڑی سے پھسل کر  گر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر اظہار یکجہتی کے لئے نون لیگ کے متوالوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میاں شہبازشریف کو جب احتساب عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا تو گاڑی پر جہاں خواجہ عمران نذیر، میاں شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے وہیں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس کی وجہ سے وہ گاڑی سے گر  کر زخمی ہوگئے۔

مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھاکہ میاں شہباز شریف نے بطور خادم اعلیٰ عوام کی خدمت کی جس کی آج انہیں سزا دی جا رہی ہے۔تحریک انصاف انتقام کی سیاست کر رہی ہے تاہم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوام کے دلوں سے محبت کوئی نہیں نکال سکتا۔

Sughra Afzal

Content Writer