ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تجاوازات کیخلاف آپریشن ملتوی

لاہور میں تجاوازات کیخلاف آپریشن ملتوی
کیپشن: City42 - LDA Operation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر   لاہور میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کلین لاہور گرین لاہور مہم کے تحت گزشتہ4 روز سے قبضہ و تجاوزات مافیا کے خلاف جاری آپریشن آج موچی گیٹ اور ٹاؤن شپ میں ہونا تھا، آپریشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل تھیں۔ تاہم گذشتہ شام اچانک ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آپریشن پیر تک ملتوی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق تجاوزات کیخلاف آپریشن سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد شہر میں غیر یقینی کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer