ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کا اجلاس, لاہور میں غزہ مارچ کی تیاریوں کے متعلق اہم مشاورت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: منصورہ میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں لاہور میں 19نومبر کو ہونے والے غزہ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت جماعت اسلامی کے قائمقام امیر لیاقت بلوچ نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ و دیگر بھی شریک تھے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کا مقدمہ بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے کا مشن جاری رکھے گی۔ اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی قتل عام رکوائیں۔ جماعت اسلامی ملک بھر میں عوام کو فلسطین مسئلہ پر موبلائز کر رہی ہے۔ 

اجلاس میں لیاقت بلوچ نے انتظامات سے متعلق مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں اور ہدایات جاری کیں۔