علی ساہی: کیمپ جیل کا قیدی سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
جیل حکام کے مطابق امجد نامی قیدی منشیات کے کیس میں گزشتہ ماہ کیمپ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ 4نومبرکو طبعیت خراب ہونے پر جیل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ 6نومبرکوطبیعت زیادہ خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر جانبر نہ ہوسکا۔ امجد منشیات کا عادی تھا اور مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔