ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ انتخابات کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، خواجہ سعد رفیق

ن لیگ انتخابات کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، خواجہ سعد رفیق
کیپشن: Khawaja Saad Rafiq, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، ن لیگ انتخابات کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف نے طویل عرصے کے بعد سیاست دوبارہ شروع کی ہے۔نوازشریف کی ڈیل کا تاثردرست نہیں ہے، کوئی ڈیل ویل نہیں ہے، نواز شریف نے واپس ہی آنا تھا۔ کیا نواز شریف کی قسمت میں یہ لکھا ہے کہ وہ جلاوطنی کاٹیں گے۔جب نوازشریف گئے تھے تو وہ بیمار تھے ،نوازشریف اور ان کے خاندان اور جماعت نے سب سے زیادہ سزائیں کاٹی ہیں۔ ہم سب نے قیدیں کاٹی ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ کیا ہماری قسمت میں لکھا ہے کہ ہم نے جیلیں کاٹنی ہیں۔ 2018 میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے، نہ ہم نے استعفے دیئے نہ دھرنے دیئے۔ ہم نے میدان میں مقابلہ کرنا ہے۔ الیکشن دوبارہ آگئے ہیں بیلٹ پیپر پر فیصلہ ہوگا۔ کسی کے ہاتھ بندھے نہیں ہونے چاہیے۔

 خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ افغانیوں کی واپسی کا معاملہ ایک حساس معاملہ ہے، ہمارے سیکیورٹی کے بھی مسائل ہیں۔