ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مہنگا ہو گیا

ڈالر مہنگا ہو گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی کا دباؤ،انٹربینک میں ڈالر  مہنگا ہوگیا۔
69 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284.31 روپے سے بڑھ کر 285 روپے پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو ایک ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 276.83 روپے کی سطح تک گر گئی تھی جو ستمبر کے شروع میں 307.10 کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔ اس کے بعد سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور ایکسچینج کمپنیوں کے ضوابط میں ترمیم کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا تاہم 17 اکتوبر کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔