ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20ورلڈ کپ ؛شاہد آفریدی کا کپتان بابراعظم کو اہم مشورہ

File Photo
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹاپ آرڈر سے متعلق مشورہ دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ٹوئٹر پر بابر اعظم کو مینشن کیا اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔سابق کپتان نے لکھا 'پاکستانی ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹر کی ضرورت ہے، ہمیں حارث اور  شاداب خان جیسے واضح سوچ رکھنے والے بیٹرز کی ضرورت ہے'۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'مہربانی کر کے رضوان کے ساتھ حارث کو اوپنر کھلانے پر غور کریں اور آپ خود تیسرے نمبر پر آئیں اور   اس کے بعد  اپنے بہترین ہٹر کو بھیجیں'۔انہوں نے کپتان کو مشورہ دیا کہ 'آپ کو میچ جیتنے کے لیے متوازن بیٹنگ آرڈر اور تھوڑا سا لچکدار ہونے کی ضرورت ہے'۔واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔