ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی دو میڈیکل رپورٹوں میں واضح فرق سامنے آ گیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شوکت خانم اسپتال  نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے جبکہ اس سے قبل لاہور کی جناح اسپتال بھی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری کر چکی ہے،   عمران خان کی دونوں میڈیکل رپورٹوں  میں واضح فرق سامنے آ گیا ہے۔

 جناح اسپتال نے کہا تھا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی دوسری جانب شوکت خانم اسپتال نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی صرف دائیں ٹانگ میں گولی کے چار ٹکڑے ملے ہیں جبکہ جمعے کو عمران خان خود بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انھیں چار گولیاں لگی ہیں۔جناح اسپتال کے مطابق عمران خان اسپتال پہنچے تو بے ہوش تھے، شوکت خانم اسپتال کے مطابق وہ ہوش میں تھے۔

شوکت خانم اسپتال کی جانب سے  جاری کر دہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان جمعرات کی شام ساڑھے 5 بجے شوکت خانم اسپتال پہنچے، عمران خان جب اسپتال پہنچے تو وہ ہوش میں تھے، انہیں اپنی دائیں ٹانگ میں شدید درد ہو رہا تھا۔

شوکت خانم اسپتال کی رپورٹ کے مطابق انہیں درد میں کمی کی ادویات دی گئیں، ان کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا گیا جنہیں ریڈیالوجسٹ اورانہیں طبی امداد دینے والی ٹیم نے دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق رات سوا 8 بجے عمران خان کی ران اور ٹانگ سے گولی کے ٹکڑے نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا، دو ٹکڑے ران میں موجود خون کی بڑی شریان کے قریب تھے، ایک ٹکڑا ان کی دائیں ٹانگ کی پنڈلی کے قریب تھا جو پنڈلی میں فریکچر کا سبب بنا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ سے گولی کے چار ٹکڑے نکال لیے گئے تاہم ان کی بائیں ٹانگ کے نچلے حصے میں موجود ٹکڑے نہیں نکالے گئے کیونکہ ان سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں تھا۔

شوکت خانم اسپتال کی جانب سے جاری میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی دائیں ٹانگ پر پلاسٹر لگا دیا گیا تاکہ پنڈلی کا فریکچر ٹھیک ہونے میں مدد مل سکے، اب وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

اس سے پہلے عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں چار گولیاں لگی ہیں جبکہ شوکت خانم اسپتال نے بتایا ہے کہ ان کی دائیں ٹانگ سے گولی کے چار ٹکڑے ملے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے جناح اسپتال کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی۔جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ پر گولی چھو کر گزر گئی جبکہ بائیں ٹانگ میں لگنے والی گولی نے ہڈی کو متاثر کیا۔جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے۔