ہیروں سے تیار کردہ دنیا کا سب سے مہنگا فیس ماسک، قیمت کیا؟

diamond and gold face mask
کیپشن: Face Mask
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سونے اور تین ہزار  608 سیاہ اور سفید ہیروں سے مزین دنیا کا سب سے مہنگا فیس ماسک، قیمت 25 لاکھ ڈالر، نمائش کیلئے ریاض میں پیش کردیا گیا.

دنیا کا سب سے مہنگا فیس ماسک ریاض سیزن کے جیولری سیلون میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے،جسے مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی زیورات کی نمائش کہا جاتا ہے۔ امریکی جیولری برانڈ وائی ویل کے صدر اور ڈیزائنر آئزک لیوی نے اسے اپنی سپرویژن میں تیار کرایا ہے جس پر 15 لاکھ ڈالر لاگت آئی 
ہے۔

ماسک تین حصوں پر مشتمل ہے، سامنے کا ٹکڑا جیولڈ کور ہے جس کا وزن 280 گرام ہے اور اس کے اندر این 99 ماسک ہے۔ تیسری پرت ڈسپوزایبل فلٹر ہے۔ 210 کیرٹ کے ماسک کو بنانے میں نو ماہ سے زیادہ کا وقت لگا، جس میں 25 جیولرز، 16 ہیروں کے سیٹرز اور نو سنار وں نے اپنی خدمات فراہم کیں جبکہ یہ باقاعدہ ایف ڈی اے سے منظور شدہ ہے۔ 
ممکنہ طور پر اس سال کے آخر میں سان فرانسسکو کے رہائشی مالک کی جانب سے ماسک کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی بولی 25 لاکھ ڈالر سے شروع ہوگی۔