ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ چلائیں اب سمارٹ فون کے بغیر؛ تفصیلات جانئے

Whats App video calling app
کیپشن: whats app
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کے واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین  ایپلیکیشن  ہےجس کے ذریعے وائس  میسجزاور ویڈیو کال کی جاتی ہے جبکہ ضروری کاغذات کا بھی تبادلہ کیا جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کے لئے مزید آسانی پیدا کرتے نیا فیچر متعارف کرایا، واٹس ایپ اب بغیر سمارٹ فون بھی چلے گا اس کے لئے موبائل اکاؤنٹ ضروری ہے۔

 واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، عصر حاضر میں سوشل میڈیا کی مختلف ایپس استعمال کی جاتی ہیں جن کے ذریعے لوگ ایک پیغامات رسانی کا تبادلہ کرتے ہیں اس عمل میں واٹس ایپ نے صارفین کو خوشخبری سنائی۔

رواں سال ملٹی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا گیا، جس کے ذریعے صارفین اپنا واٹس ایپ بیک وقت چار ڈیوائسز ویب، موبائل، ٹیب اور کمپیوٹر پر چلا سکتا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین بغیر سمارٹ فون واٹس استعمال کرسکتے ہیں جس کے لئے ایک بار موبائل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔

اس کو استعمال کے لئے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر جب لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کریں تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ سکین کرنا ضروری ہے۔

صارف اپنی مرضی سے لاگ آؤٹ کرے گی جبکہ اس کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ تمام ڈیوائسز  یا مرضی کی ڈیوائس سے اکاؤنٹ کا تعلق ختم کردے جبکہ دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے بار کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔

یار رہے کہ یہ سہولت فی الوقت صرف واٹس ایپ بیٹا ورژن صارفین ہی کرسکتے ہیں کیونکہ لنک ڈیوائس فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، جس کی سہولت مخصوص صارفین کو ہی دستیاب ہے۔

 واضح رہے کہ صارفین  واٹس ایپ استعمال کرنےکرنے لئے انٹرنیٹ کے محتاج ہیں اس مشکل کو اب انتظامیہ کی جانب سے دور کرنے کا فیصلہ کیا تھا،واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دیا تھا جس سےانٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ کو استعمال چلے گی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کرانے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer