بزدار سرکار کی وزیراعظم کے آبائی علاقے پر نوازشات کی بارش

budget for PM Imran Khan
کیپشن: CM Punjab and PM Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت نے پانچ ماہ کے اندر اندر وزیر اعظم عمران خان کے آبائی ضلع کے لیے تیسری بار پھر سے 90 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کو بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔
رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل نہ ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو بڑی تیزی سے بجٹ میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زرائع نے بتایا ہے رواں مالی سال میں پانچ ماہ کے اندر اندر صرف ضلع میانوالی کے لیے 4 ارب روپے مالیت کی اسکیموں کو بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

اب تیسری بار پھر سے صرف میانوالی میں سیوریج کے نکاس آب کی اسکیموں پر  90 کروڑ روپے خرچ ہوگا، لیکن یہ اسکیمیں کہاں شروع ہوں گیں اس کے بارے میں کسی کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ منٹس آفس میٹنگ کے مطابق بھی میانوالی کے لیے پانچ میں مجموعی طور 4 ارب روپے کا اضافی پیکج منظور کیا گیا ہے جبکہ میانوالی میں 24 ارب روپے مالیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔