ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی دوبارہ اضافہ، شہر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 سو روپے اضافہ کردیا گیا۔
سسونے کی قیمت میں 2300 روپے فی تولہ اضافہ کریا گیا، فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 3 سو روپے ہو گئی۔شہر کی صرافہ بازاروں اور گولڈ مارکیٹوں کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کردی گئیں۔
صرافہ بازار ایسو سی ایشن کے مطابق 24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 3 سو روپے ہو گئی۔22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 25روپے فی تولہ ہو گئی۔21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 887 روپے فی تولہ ہو گئی۔گزشتہ تین دنوں میں سونے کی قیمت میں 6ہزار 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔