ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سی سی پی او لاہور نے بنا کسی سرکاری تقریب کے چارج سنبھال لیا

CCPO Lahore
کیپشن: Fayyaz Ahmad Dev
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نےسی سی پی او  لاہور کا چارج سنبھال لیا۔
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کا تعلق بیسویں کاومن سے ہے انہوں نے 1992 میں بطور اے ایس پی محکمہ پولیس جوائن کیا۔فیاض احمد دیو پہلےآر پی او راولپنڈی ، بہاولپور تعینات رہ چکے ہیں۔ پہلی بار سی سی پی او کے چارج سنبھالنے کی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔

، نیشنل پولیس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انہیں بطور ٹرینی اے ایس پی کراچی سٹی تعینات کیا گیا۔  انہوں نے بطور اے ایس پی کراچی فرائض سرانجام دئیے،  1998 میں انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی تعینات کر دیا گیا۔ ایس رینک پر ترقی پانے پر انہیں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی، ایس پی فیروزآباد کراچی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جینس بیورو کراچی تعینات کیا گیا۔

نئے تعینات ہونے والے سربراہ لاہور پولیس کا شمار نہایت پروفیشنل، منجھے ہوۓ اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔انہوں نے بطور ایس پی اسپشل برانچ، 2009 میں بطور ایس ایس پی انوسٹی گیشن پنجاب، سٹاف آفیسر ٹو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈکواٹرز پنجاب فرائض سرانجام انجام دئیے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہوں نے 2013 میں بطور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان، ڈی آئی جی وی وی آئی پی سیکیورٹی اسپشل برانچ لاہور، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور اور 2018 میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی تعینات رہے۔

فیاض احمد دیو نے بطور ڈی آئی جی مانیٹرنگ انوسٹی گیشن برانچ پنجاب، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور فرائض سرانجام دئیے،  2019 میں انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور فرائض سرانجام دئیے۔سربراہ لاہور پولیس تعینات ہونے سے پہلے وہ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر