ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس ڈرائیور نے مسافر کے حلق میں نوالہ پھنسنے پر اسے کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیں

Bus Driver saved passenger life
کیپشن: Choking passenger
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چین میں ایک بس ڈرائیور نے ابتدائی طبی امداد کے بدولت مسافر  کی جان بچالی۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
 ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر جو چینی روایتی خشک چاول اور بیروں سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ گلے میں اچانک پھنس گئے۔ جس کے بعد اس کا سانس رک گیا اور اس نے کھانسنا شروع کردیا مگر اسے سانس نہیں آیا۔

ڈرائیورنے صورت حال بھانپ لی اور بس کھڑی کرکے فوری طور پر اسے طبی امداد کے طور پردونوں بازؤوں میں جکڑ کر جھٹکے دئیے جس کے بعد اس کے گلے میں اٹکا ہوا نوالہ منہ کے راستے باہر آگیا اور وہ سانس لینے لگا۔ 
مسافروں نے ڈرائیور کے اس عمل کو سراہا جبکہ جس مسافر کی اس نے جان بچائی اس نے ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا اور بطور تحفہ مالٹوں سے بھرا تھیلا پیش کیا۔