آریان خان کے اغوا کا الزام، این سی بی ڈائریکٹر سے تفتیش واپس

Aryan Khan bail
کیپشن: Aryan Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سمیر وانکھیڑے نے آریان خان کو اغوا کر کے تاوان طلب کیا تھا، صوبائی وزیرکا الزام، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے سے  این سی بی نےتفتیش واپس لے لی۔ اب سینئر پولیس افسر سنجے سنگھ کی سربراہی میں ایک سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم اب آریان خان کیس سمیت چھ کیسز کی تفتیش کرے گی۔

مہاراشٹر حکومت کے وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمیر وانکھیڑے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کا اغوا کیا تھا اور رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل متھا اشوک جین کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے مطابق اب ممبئی ڈرگز اور دیگر 5 کیسز جن میں بالی ووڈ کے ٹاپ ا داکار ملوث ہیں کی تفتیش دہلی کی ٹیم کرے گی۔

سیمر وانکھیڑے کا کہنا ہے کہ انہیں تفتیش سے نہیں ہٹایا گیا بلکہ ان کے مطالبے پر دہلی ٹیم کو تفتیش سونپی گئی ہے۔ نواب ملک نے جانچ سے وانکھیڑے کو ہٹائے جانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ تو بس شروعات ہے، سسٹم کو صاف کرنے کے لئے ابھی کافی کچھ کیا جانا ہے، ہم وہ کریں گے۔