سٹی 42: لاہورشہر میں چینی کی شارٹیج برقرار،چینی کی بوری کا ریٹ 7500 روپے پر پہنچ گیا،شہر کی مختلف مارکیٹس میں چینی 155 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی بوری کی قیمت میں اضافہ ہونے سے دوکانداروں کو چینی 150 روپے فی کلو پڑ رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں چینی دستیاب نہیں صرف سفارش پر چینی مل رہی ہے۔ حکومت اشیائیہ ضروریہ کی قیمتیں برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ مل مالکان کو سبسڈی فراہم کرکے چینی کے ریٹ میں کمی لائی جاسکتی ہے۔دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب آدمی کےکچن کا خرچ بڑھا دیا ہے۔