(سٹی 42) لاہورمیں تھانہ گجر پورہ کی حدود میں دو نوجوان بہنوں کی لاشیں برآمد۔ دونوں لڑکیاں گھر میں اکیلی تھیں۔ والدین گھر واپس آئے تو لاشیں ملیں۔ اہل علاقہ سمیت عزیزواقارب کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے لڑکیوں کے والد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گجر پورہ کی حدود میں دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد، پولیس کی جانب سے جاں بحق لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ کرن اور 17 سالہ مریم کے نام سے ہوئی۔ دونوں لڑکیاں والدین کی غیر موجودگی میں گھر میں اکیلی تھی جب والدین گھر واپس آئے تو لاشیں ملیں۔
مردہ حالت میں پائی جانے والی دونوں بہنوں میں سے ایک کی لاش نیچے جبکہ دوسری کی اوپر والے پورشن سے ملی، خبر ملنے پر اہل علاقہ سمیت عزیز آقارب کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئے۔ اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ ایس ایچ او گجر پورہ کا کہنا ہے کہ لاشیں برآمد ہونے کی ابھی تک کوئی کال موصول نہیں۔