پنجاب بار کونسل الیکشن، (ن) لیگ نے 16 امیدواروں کی حمایت کردی

پنجاب بار کونسل الیکشن، (ن) لیگ نے 16 امیدواروں کی حمایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (ملک اشرف) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں 16 امیدواروں کی حمایت کر دی۔

پنجاب بار کونسل کا الیکشن 28 نومبر کو ہوگا، انتخابی سرگرمیاں اور وکلاء دھڑوں کا جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا، پنجاب بار کونسل کی 75 سیٹوں کیلئے 399 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، لاہور سے 16 سیٹوں کیلئے 95 ریکارڈ امیدوار حتمی فہرست میں شامل ہیں, حتمی فہرست میں بیرسٹر محمد احمد قیوم، جمیل اصغر بھٹی، منیر حسین بھٹی، کامران بشیر مغل، بشری قمر، رانا اعجاز بشیر، اعجاز فرحت، آغا فیصل، غلام مصطفیٰ، عظمت علی چوہان، عزیز بھٹی، علی عمران نقوی، میاں عبدالغفار، عبدالحمید گوجر، شیخ سخاوت علی، بابر وحید، چودھری قمر شاہد میو شامل ہیں۔

فہرست میں شاہد اقبال ببر، چودھری قاسم، شہباز احمد، سید اسد عباس زیدی، خرم ایس بیگ، احتشام الحق ڈار، افتخار علی، سید منظور حسین شاہ گیلانی، مظہر محمود بھٹی ،رائے سرفراز انور خان، اعجازالاحسن مغل، عرفان احمد خان، اشفاق احمد کھرل، فرحان شہزاد، اظفر عباس شمسی، شہزادہ محمد ذیشان مرزا، رانا سعید انور، مصطفیٰ شوکت عمران پاشا، میاں محمد سعید، عطاءاللہ عاطف خان زادہ، طارق ریاض، رانا ذوالفقار علی، میاں شاہ عباس، عامر بیگ مرزا، مسرت رحمان، شیخ مشتاق حسین سمیت دیگر امیدوار بھی شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے (ن) لیگلائرز فورم کی قیادت کی مشاورت سے لیگی ایم این اے، ایم پی ایز اور عہدیداران کو امیدواروں کی حمایت کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی عہدیداران ان امیدواروں کی کامیابی کیلئے تن من، دھن کی بازی لگا دیں، ووٹ کو عزت دو کی جو تحریک(ن) لیگ نے شروع کی ہے، اس میں زیادہ طاقت لانے کے لیے حمایت یافتہ امیدواروں  کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کا حصّہ لیں۔

Sughra Afzal

Content Writer