عمران یونس: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ہاسٹل بلڈنگ کو 100 سال مکمل،سو سالہ خوشی پر وائس چانسلر جی سی کی جانب سے اولڈ راوین کیلئے تحفہ،سو سال پورے ہونے پر اولڈ راوینز ایک رات ہاسٹل میں فری قیام کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ہاسٹل بلڈنگ کو 100 سال مکمل ہوگئے،سو سال مکمل ہونے پر یونیورسٹی کیجانب سے پروقار تقریب کے اہتمام کیساتھ وائس چانسلر جی سی یو اولڈ راوین کے لئے اعلان کیا کہ سو سال پورے ہونے پر اولڈ راوینز ایک رات ہوسٹل میں فری قیام کر سکتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق ایک رات کے قیام کا مقصد اولڈ راوینز کی پرانی یادیں تازہ کرنا ہے،اولڈ راوینز قیام کے دوران کرونا ایس او پیز کا خیال رکھیں گے، جی سی ہاسٹل کا قیام 1920 میں عمل میں آیا۔تین منزلہ عمارت میں 150 کمرے ہیں ہاسٹل بلڈنگ میں 350 طلبہ قیام کر سکتے ہیں۔جی سی ہوسٹل میں کئی بیوروکریٹس،کرخٹر،اراکین اسمبلی،صحافی اور دیگر اہم شخصیات رہائش پذیر رہ چکی ہیں۔