ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار

 ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
  

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ اقبال ٹاؤن کی علاقے میں موبائل سنیچر رہائش پزیر ہیں جس پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم فیصل، وسیم ، حسن کو گرفتار کر لیا،  ملزمان کے قبضے لاکھوں مالیت کے 9 موبائل فون ، دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور چار پسٹل برآمد کیے گئے ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں، تینوں ملزمان کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔

اس سے قبل لالا زار کالونی سبزہ زار کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی جس میں تین چوروں نے گھر کہ دہلیز سے شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر اچکی ہے۔ فوٹیج میں تین نامعلوم چوروں کو گلی میں ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک چور گلی کی کنارے کھڑا ہو کر پہرا دیتا رہا جبکہ باقی 2  چور موٹر سائیکل کا تالہ توڑ کر بڑے آرام سے موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گیے۔ جبکہ فوٹیج میں چوروں کو موٹر سائیکل لیجاتے واضع دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی،   پولیس نے تین ملزمان کو گرفتا کر لیے۔ پولیس کے مطابق چوہنگ کےعلاقے میں بچوں کی لڑائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer