فخر امام :اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ،سٹریٹ کریمنلز و پیشہ ور ملزمان کیخلاف کریک ڈائون، 147ملزمان گرفتار کرلئے گئے،شہر میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،شہریوں نے پولیس حکام سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
ایس پی ڈولفن سکواڈ کا کہنا ہے کہ اسلحہ،شو آف ویپن کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہی کی جانب لے جائے گا، گرفتار ہونے والوں میں 89ریکارڈ یافتہ، 7سٹریٹ کریمنلز 31 ناجائز اسلحہ کے ملزمان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائلز، موٹرسائیکل و کیش برآمد کر لیا گیا،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ،سٹریٹ کریمنلز و پیشہ ور ملزمان کیخلاف کریک ڈائون کے دوران ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ نے 147ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی سربراہی میں ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ افراد اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 25پسٹلز، 6رائفلز، درجنوں گولیاں،کارتوس و میگزینز برآمد کرکے 4اشتہاری،15 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 89ریکارڈ یافتہ، 7سٹریٹ کریمنلز 31 ناجائز اسلحہ کے ملزمان شامل ہیں، گرفتار ہونیوالے ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائلز، موٹرسائیکل و کیش برآمد کر لیا گیا۔
ایس پی ڈولفن سکواڈ کا کہنا تھا کہ اسلحہ،شو آف ویپن کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہی کی جانب لے جائے گا۔ ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ والدین بھی اپنے بچوں کی کونسلنگ کریں، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے استعمال پر قانون حرکت میں آئے گا۔
دوسر ی جانب شہرمیں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، قائداعظم انڈسٹریل ایریا کی حدود میں شہری کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ،متاثرہ شہری عمر کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی موٹرسائیکل منہاج گرائونڈ پرکھڑی کی تھی جو چوری کرلی گئی، موٹرسائیکل کی چوری پر متعلقہ تھانے درخواست دائرکی مگر تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا،شہری نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔