امریکی انتخابات میں نئے ریکارڈز قائم

امریکی انتخابات میں نئے ریکارڈز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکا میں جہاں صدارتی انتخابات کے نتائج کا زور شور ہے اور نئے صدر کے لیے حتمی نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے وہیں اس الیکشن میں نئے ریکارڈ ز بھی قائم ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کینٹکی کے چھوٹے سے قصبے میں دریائے اوہائیو کنارے مقیم ریبٹ ہیش ہسٹوریکل سوسائٹی  نامی کمیونٹی  نے میئر شپ الیکشن میں ووٹنگ نتائج کے بعد فرانسیسی کتے ولبر کو میئر منتخب کرلیا ہے۔ کمیونٹی کے مکینوں کی جانب سے ایک امریکی ڈالر فنڈکے ساتھ ووٹ کاسٹ کیے گئے جس کے نتائج میں ولبر بیسٹ نامی فرانسیسی بل ڈوگ کامیاب قرار پایا جس نے 13 ہزار 143 ووٹ لیے۔

نومنتخب میئر کا اعلان ہسٹوریکل سوسائٹی کے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر گزشتہ روز ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ریبٹ ہیش کمیونٹی کا میئر ایک کتا منتخب کیا گیا ہو بلکہ  1990 سے کمیونٹی ہر 4 سال کے لیے کتوں کو ہی اپنا میئر منتخب کرتی آرہی ہے۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کے الیکشن میں تاریخ رقم کرنے والی مسلمان خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب دوسری مرتبہ بھی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں،تین ٹرانس جینڈر ،ایک ہم جنس پرست بھی امریکی سینیٹر منتخب ہوگیا ہے۔امریکی ریاست ورمونٹ کی ٹیلر اسمال کا تعلق مقامی ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے  ہے۔ وہ ویل نیس ڈاریکٹر ہیں، وہ اس ریاست کی پہلی ایسی سیاستدان ہیں جنہیں عوام نے منتخب کر کے کانگریس کے ایوانِ نمائندگان پہنچایا ہے۔ 

نیو یارک سٹی کے سابق کونسلر رچی ٹوریز  ہم جنس پرست ہیں،وہ نیو یارک سٹی کونسل کے منتخب ہونے والے کم عمر ترین امیدوار تھے۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹٰی سے ہے۔ انہیں کامیابی شہر کے پندرہویں ضلع (15th District) سے ملی ہے۔ ایک اور ڈیمو کریٹ ہم جنس پسند امیدوار مونڈیئر جونز کو نیو یارک سٹی کے سترہویں ڈسٹرکٹ سے کامیابی ملی ہے۔نارتھ کیرولینا سے منتخب ہونے والے میڈیسن کاتھرن کو امریکی کانگریس کا سب سے کم عمر رکن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ صرف پچیس برس کے ہیں۔ ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے۔ ان پر بھی مبینہ طور نسلی تعصب اور جنسی استحصال کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔


سارا میک برائڈ کو عوام نے اپنی ووٹوں سے امریکی ریاست ڈیلاویر کے صوبائی سینیٹ کی رکن منتخب کیا ہے۔ وہ ریاستی سینیٹ کی پہلی ٹرانس جینڈر رکن ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer