سمارٹ کارڈز بننا رک گئے، وجہ کیا بنی؟

 سمارٹ کارڈز بننا رک گئے، وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز کو گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کے سمارٹ کارڈ کی تیاری پہاڑلگنے لگی،اڑھائی لاکھ سے زائد زیرالتوا کارڈز کی تیاری تو دور کی بات موجودہ کارڈز کی تیاری بھی رک گئی، 3 دن سے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے کارڈز بننا رک گئے۔
لاہورسمیت پنجاب بھر سے روزانہ 7سے 8ہزار گاڑیاں وموٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہونے کے بعدنئے کارڈز کی سسٹم میں بننے کے لئےڈیمانڈ آتی ہے۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ زیرالتواکارڈز اور نئے کارڈز کی مد میں روزانہ 20ہزار کارڈز تیار کروائے جارہے ہیں، سسٹم کوبہتر کیا جارہا ہے۔20 ہزار کارڈز بنانےکا دعویٰ کرنے والے ایکسائز کی جانب سے پچھلے 3روز میں ایک بھی کارڈ تیار نہیں ہوا۔ادھرمتعلقہ کمپنی نے سسٹم کی خرابی سے ایکسائز کوآگاہ کردیاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer