ریشنلائزیشن کیلئے نئی پالیسی، اساتذہ و طلبا کا تناسب تبدیل

ریشنلائزیشن کیلئے نئی پالیسی، اساتذہ و طلبا کا تناسب تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکولوں میں اساتذہ و طلبا کے تناسب کی پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی، نئی پالیسی کے تحت سکولوں میں 40 نہیں بلکہ 30 طلبا پر ایک ٹیچر دیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ریشنلائزیشن کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا، نئی پالیسی کے تحت پرائمری سکولوں میں 40 کی بجائے 30 طلبا پر ایک ٹیچر ہوگا، اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے50 طلبا پر ایک ٹیچر دینے کا  اعلان کیا تھا، جس کے خلاف اساتذہ نے احتجاج اور عدالت جانے کا  فیصلہ کیا تھا۔

متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ ترمیمی پالیسی سے اساتذہ پر بوجھ مزید بڑھےگا، گزشتہ دور حکومت میں بھی 40 طلبا پر ایک ٹیچر مقرر تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer