ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاغذ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، تاجر بلبلا اُٹھے

کاغذ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، تاجر بلبلا اُٹھے
کیپشن: City42 - Paper Mafia, Paper Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) کاغذ ملز مالکان کی ہٹ دھرمی اور اجارہ داری برقرار، کاغذ کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید 2روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا۔ تاجر بلبلا اُٹھے ۔ صدر انجمن تاجران کہتے ہیں کہ تاجروں کی مشاورت سے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے پراحتجاج اور ہڑتال پر غور کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق مقامی کاغذ ملز مالکان خود سر ہوگئے۔ کاغذ کی قیمتوں میں کمی کی بجائے دو روپے فی کلو گرام مزید اضافہ کردیا جس کے بعد اُردو بازار میں کاغذ ایک سو دس روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا، قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہلے سے سراپا احتجاج تاجر بلبلا اٹھے۔ صدر انجمن تاجران آل پاکستان خالد پرویز نے کہا کہ مقامی کاغذ ملز نے غریب طالبعلموں اور انکے والدین کو کنگال کرکے رکھ دیا ہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ۔

خالد پرویز نے کہا کہ کاغذ کی قیمتوں میں اضافے سے تاجر شدید پریشان ہیں، خدشہ ہے کہ رواں سال کتابوں کی اشاعت بروقت نہیں ہو پائے گی جس سے طالبعلموں کا حرج ہوگا اور حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں۔

انجمن تاجران سے منسلک تاجروں نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کیخلاف سازش قرار دیدیا، تاجر کہتے ہیں کہ مافیا قیمتوں میں اضافہ کرکے تعلیم کے فروغ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer