ویب ڈیسک: لندن میں اہم سیاسی بیٹھک، وزیراعظم شہبازشریف نے میاں نوازشریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، ساتھ ہی مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نوازشریف سےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے آئین سازی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔پارلیمنٹ آئینی دائرے میں رہ کر اپنا حق منوائے گی۔صرف پنجاب میں الیکشن کراکے پاکستان کےخلاف سازش کی جارہی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ آڈیو لیک نے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا۔پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہونا چاہیے۔ثاقب نثار نے نوازشریف کی نا اہلی میں کلیدی کردار ادا کیا، نوازشریف کو منظر نامے سے ہٹا کر ملک کا نقصان کیا گیا۔ ثاقب نثار بطور پی ٹی آئی ایجنٹ کام کرتے رہے۔ثاقب نثار نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر نواز شریف کو نا اہل کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ثاقب نثار دن رات سوموٹو کا حق استعمال کرتے تھے، ثاقب نثار نے عوامی مفاد کے کسی کیس میں سوموٹو نہیں لیا۔