ہنزہ کی بلبل کنگ چارلس کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں چہکےگی

Coronation Concert at Windsor Castle، Tom Cruise، Dame Joan Collins، Lionel Richie، Katy Perry، Nicole Scherzinger، Hunza, Norima, Gilgit Baltistan, Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کے بعد اتوار کو  تاجپوشی کنسرٹ میں ہنزہ کی گلوکارہ نوریمہ  اپنا روایتی لباس پہن کر کلاسیکل گانا پیش کریں گی۔

ویب ڈیسک: برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کے بعد تاجپوشی پر خوشی کے اظہار کے لئے ونڈسر کے تاریخی قلعہ میں میوزک کا ایک کنسرٹ منعقد کیا جاتا ہے۔ کنگ چالس کی تاجپوشی کے بعد اتوار کو ونڈر کیسل میں ہونےوالےکورونیشن کنسرٹ میں گلوبل میوزک  آئیکنز شریک ہوں گے لیکن پاکستان خصوصا؍؍ ہنزہ، نگر، گلگت، بلتستان کے باسیوں کے لئے دیکھنے کی اصل چیز نوریمہ کا گانا ہی ہو گا۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نوریمہ ریحان نے سوشل میڈیا پر  اپنےمداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی  کہ انہیں برطانیہ کے بادشاہ کی توجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع مِلا ہے۔ نوریمہ نے لکھا کہ ’میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں۔‘

ونڈسر کیسل کی گراونڈمیں ہونے والےاس شاندار کنسرٹ میں لیونل رچی، کیٹی پیری، نکول شیرنگزر اور گلوکار اینڈریا بوسیلی سمیت دیگر عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور میوزیشن بھی پرفارم کریں گے۔ کنسرٹ  میں برطانوی عوام کی دلچسپی کی خاص چیز  کورونیشن کنسرٹ کے لئے خاص طور سے بنائی گئی کوائر کی پرفارمنس ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور دنیا بھر سے کنگ چارلس کی تاج پوشی میں شرکت کے لئے آئے ہوئے معزز مہمان بھی ونڈسر کیسل میں تاجپوشی کے کنسرٹ میں شریک ہوں گے۔