عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور 

عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور  کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیئے.

جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق وزیر اعلٰی سردارعثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیل کے لئے درخواست کی سماعت کا عبوری حکم جاری کردیاہے۔ قانونی نقطے کی معاونت کے لئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کیے گئےہیں۔

عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ قانونی نقطے کا جائزہ لینے کے لئے پہلے ہی ایک رٹ پٹیشن لارجر بنچ میں زیر سماعت ہے۔رجسسٹرار آفس اس درخواست کو چیف جسٹس کو بھجوائے تاکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد کیس کو متعلقہ بنچ میں مقرر کیا جاسکے۔

درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت سے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے ، ممکنہ گرفتاری سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔