’عوام کو فیصلہ کرنے دیں، پوری قوم آج چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘

 ’عوام کو فیصلہ کرنے دیں، پوری قوم آج چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر و تفریح ہیں، انہوں نے ملک کا فائدہ کرنے کے بجائے ملک کا نقصان کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں پاکستان میں 1973 کا آئین نہیں جاتی امرا کا آئین نافذ کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے یہ بنانا رپبلک نہیں، جو طاقتور ہیں وہ غصے اور خوف میں فیصلے کر رہے ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بند کمروں کے فیصلے ٹھیک نہیں ہوں گے، عوام کو فیصلہ کرنے دیں، پوری قوم آج چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ وزیر داخلہ کے بجائے وزیر جنگل کا قانون بنے ہوئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ جاتے ہوئے ملک کا نقصان کر گئے، ہوش کے ناخن لیں، ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلنے دیں۔

Ansa Awais

Content Writer