بادشاہ چارلس کی تاجپوشی تقریب کی تیاریاں مکمل

بادشاہ چارلس کی تاجپوشی تقریب کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں،بادشاہ چارلس، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن تاجیوشی سے قبل شاہی خاندان کے مداحوں سے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریبات کل ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے بادشاہ چارلس کی تاجیوشی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ یہ ہم سب کیلئے خدمت ، امید اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ مستقبل کی طرف دیکھنے کا موقع ہے ،بادشاہ اور ملکہ دونوں کیلئے نیک خواہشات بھیجتاہے۔

 برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ بادشاہ چارلس کی تاجپوشی تقریب کیلئے دنیا بھر سے لوگ آ رہے ہیں ،بادشاہ چارلس، پرنس اور پرنسز آف ویلز کل تاجپوشی سے قبل مال روڈ پر مداحوں کا استقبال کریں گے۔

پرنسس آف ویلز کیٹ نے شاہی فیملی کے مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہر ایک کیلئے طویل وقت ہے ،دنیا بھر میں پرنسس آف ویلز کے شائقین کنگز چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کیلئے پرجوش ہیں جو کل منعقد ہوگی۔

Bilal Arshad

Content Writer