امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کاوزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ٹیلیفون

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن، پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو
کیپشن: American FM Antony Blinken , Pak FM Bilawal Bhutto
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے بلاول کو  وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ اور  بلاول کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، امریکی وزیرخارجہ کی بلاول بھٹو کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد سے امریکی ہم منصب کی جانب سے یہ پہلا رابطہ ہے۔

ادھر  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیر خارجہ کے فون کی تصدیق کی ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی طرف سے کال موصول ہوئی، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے پر بلنکن کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی فائدہ مند اور وسیع البنیاد تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال ہوا، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر بات چیت ہوئی، اتفاق کیا کہ باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor