ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 برائلر مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، چکن مزید مہنگا ہوگا، وارننگ 

chicken control shed
کیپشن: chicken control shed
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم : چکن کی قیمتوں کی اونچی اڑان سے عوام ہوئی پریشان ۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق رمضان کے بعد عید کے تینوں دن سے اب تک مرغی کی قیمت میں تقریبا 63 روپے فی کلو تک اضافہ دیکھنے میں آیا  اور آج برائلر گوشت کی قیمت 418 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 288 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔جبکہ انڈوں کی درجن قیمت 148 اور پیٹی 4320 روپے میں فروخت مقرر کردی گئی ہے 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اونچی اڑان کی وجہ گندم کی کٹائی کے دوران مرغیوں میں پھیلنے والی بیماری کے باعث اموات میں اضافہ ہے ۔ صدر پنجاب پولٹری صدر  ایسو سی ایشن لاہور میاں طارق  جاوید  کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی بڑی  وجہ  سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی  چکن کی طلب میں اضافہ ہے جس  کے باعث مرغی کی سپلائی پنجاب سے کی جارہی تھی ۔ لاہور میں مرغی کی قلت ہوئی اور دکاندار من چاہے ریٹس پر چکن بیچتے رہے  انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ دنوں میں مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے اور قیمتوں میں  اضافے کا سلسلہ 1 ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔