ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کا آج صدر سے ملاقات کا فیصلہ

گورنر پنجاب کا آج صدر سے ملاقات کا فیصلہ
کیپشن: umar sarfraz cheema And arif alvi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سینئر آئینی ماہرین کے ساتھ صدر مملکت سے ایوان صدر میں دوپہر ڈھائی بجے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گورنر، صدر مملکت سے پنجاب کی صورتحال پر رہنمائی حاصل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے عید سے قبل صدر مملکت کو ملاقات کی درخواست کی تھی۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہناتھا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) کے دونوں اعلامیوں کے بعد سازش کی تصدیق ہو چکی ہے۔وقوعہ کے بعد تحقیقات سازش کے کرداروں اور طریقہ واردات کی ہونی چاہیے، دیکھا جائے کیوں اور کیسے آرٹیکل 9 کی آئین شکنی کی گئی۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ جو جج عدلیہ کی عزت کیلئے پریشر کے باوجود کوئی غیر آئینی فیصلہ نہیں دیتے قابل تعریف ہیں۔