ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ
کیپشن: Balochistan Earthquake
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  صوبہ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   بلوچستان کے علاقے ضلع چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ ریکٹل اسکیل پر زلزلے کی شدت5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل 9 مارچ 2022 کو بھی بلوچستان کے ضلع چاغی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔