لاہور ہائیکورٹ  میں13 ایڈیشنل ججز7مئی کو حلف اٹھائیں گے

LHC
کیپشن: LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ  میں13 ایڈیشنل ججز7مئی کو حلف اٹھائیں گے,چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدقاسم خان لاہور ہائیکورٹ  کےنئےتعینات ہونے والے 13  ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گے۔

 تفصیلات کےمطابق   لاہور ہائیکورٹ کےرجسٹرار آفس کو13 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کانوٹیفکیشن موصول  ہوگیا۔صدر پاکستان کی منظوری کےبعد وزارت قانون و انصاف نےنوٹیفکیشن جاری کردیا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدقاسم خان لاہور ہائیکورٹ  کےنئےتعینات ہونے والے 13  ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گے۔جسٹس سہیل ناصر ،جسٹس شکیل احمد ، جسٹس صفدرسلیم شاہد،جسٹس محمد ندیم ارشد،،جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس عابد حسین چٹھہ ،جسٹس محمدانوارحسین ،جسٹس علی ضیاء باجوہ  ، جسٹس سلطان تنویر احمد ،جسٹس محمد رضا قریشی ،جسٹس محمد شان گل  اور  جسٹس محمد راحیل کامران شیخ حلف اٹھائیں گے۔13ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کےبعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی کل تعداد50ہوجائے گی،13 ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں میں خالی اسامیوں کی تعداد10رہ جائے گی۔تقریب میں ڈپٹی اٹارٹی جنرل اسد علی باجوہ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اورلا افسران شرکت کریں گے۔حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ بار ،، پنجاب بار اور پاکستان بار کے عہدیدار شرکت کریں گے۔