ای کامرس کےحوالے سے بڑی خوشخبری

amazon list
کیپشن: amazon list
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نے باضابطہ طور پر پاکستان کوسیلر لسٹ میں شامل کرلیا ،مشیر تجارت  رزاق داؤد کا کہنا ہےایمیزون کے ساتھ گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پورا ہورہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دنیاکےسب سےبڑےای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نےباضابطہ طور پر پاکستان کوسیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے جس  سے  پاکستان میں اربوں روپےکی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ایمیزون  کی سیلرلسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں ای کامرس کو فروغ ملے گا اور صارفین کو معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایمیزون کےساتھ گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پورا ہورہا ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد   نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ  ایمیزون کچھ روز میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرےگا،ایمیزون لسٹ میں شامل ہونا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم کےمعاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل  کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا  تھا  کہ جوکام گزشتہ 10سال میں نہیں ہوسکا وہ موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔انہوں نےبتایا کہ ایمیزون نےپاکستان کوسیلر لسٹ میں شامل کرلیا ،اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے،اس سے اربوں روپےکی سرمایہ کاری اور روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ  میں "شکریہ عمران خان" کا بھی اضافہ کیا۔