اب گٹروں کے ڈھکنوں کی چوری ناممکن،واسا نےاہم فیصلہ کرلیا

Wasa issued tender for re compost manhole
کیپشن: Wasa issued tender for re compost manhole
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:واسا نےگٹروں کے ڈھکنوں کی چوری سےبچنےکےلئے پلاسٹک اور ری سائیکل کمپوزٹ میٹریل سے تیار ڈھکنوں کی خریدراری کا فیصلہ کرلیا۔
  تفصیلات کےمطابق  واسا  کاگٹروں کےڈھکنوں کی چوری سےبچنے کیلئے پلاسٹک اور ری سائیکل کمپوزٹ میٹریل سے تیار ڈھکنوں کی خریدراری کا فیصلہ ،واسا ایک کروڑ35لاکھ 72 ہزار کی  لاگت سے ڈھکن خریدے گا۔ جدید ٹیکنالوجی کےڈھکن ہیوی ڈیوٹی ویٹ برداشت کرنے کی استطاعت بھی رکھتےہیں ۔ واسا مرحلہ وار شہر بھر سےلوئےکےڈھکنوں کو تبدیل کرکےکمپوزٹ  میٹریل کے ڈھکن لگائے گا۔ واسا نے خواہشمند فرموں سے تین جون تک درخواستیں طلب کرلیں۔ ڈی ایم ڈی انجنئیرنگ نے باقاعدہ ٹینڈر جاری کردیاہے

 واساحکام کےمطابق پلاسٹ کمپوزٹ میٹریل نہ مارکیٹ میں بکتاہے نہ اس کی ویلیو ہے، ترقی پذیر ممالک  میں ناقابل فروخت پلاسٹک میٹریل کو گٹروں کے ڈھکنوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔