ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بل گیٹس کی اہلیہ سے علیحدگی پر بیٹی کا ردعمل سامنے آ گیا  

jennifer gates
کیپشن: jennifer gates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بل گیٹس کی اہلیہ سے علیحدگی پر بیٹی کا ردعمل سامنے آ گیا،بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے والدین کی طلاق پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے وہ والدین کی علیحدگی کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی، تاہم اس فیصلے کے تناظر میں انہوں نے اظہار محبت اور ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گذشتہ دنوں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے علیحدگی کے فیصلے کی خبر سامنے آنے کے بعد جینفر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر والدین کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان پر اپنا ردعمل دیا۔

 اپنی والدہ کو دی جانے والی طلاق پر بات کرتے ہوئے جینفر نے لکھا کہ “آپ میں سے بہت سے لوگوں نے میرے والدین کی علیحدگی کی خبر سنی ہے۔ ہمارے پورے کنبے کے لئے یہ مشکل وقت تھا۔ میں علیحدگی سے متعلق کسی بھی چیز پر ذاتی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی۔ میں آپ کے خوبصورت الفاظ اور بے لوث محبت اور اپنائیت کو سمجھ سکتی ہوں۔ میری مراد پوری دنیا سے ہے۔