ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال ،صفائی کے ناقص انتظامات پر انتظامیہ ان ایکشن

 ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال ،صفائی کے ناقص انتظامات پر انتظامیہ ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان ) ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کے احکامات پر فیلڈ ہسپتال کی مکمل صفائی کرا دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت کا سٹیٹ آف دی آرٹ فیلڈ ہسپتال دعو ؤں کی حد تک محدود رہا۔ ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری کھانا مزید بیماریوں کا سبب بننے کا خطرہ ہے۔ ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے مریض معیاری کھانے کو ترس گئے۔فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو دئے جانے والا کھانا بھی غیر معیاری ہونے کی شکایات فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال میں صفائی کا بھی کوئی نظام نہیں ۔

ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں ناقص صفائی کے انتظامات اور گندے باتھ روم کی خبر نشر ہوتے ہی انتظامیہ حرکت میں آئی۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کی ہدایات پر آیکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال کی مکمل صفائی کرا دی گئی۔ ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں مکمل صفائی کے بعد مریضوں نے انتظامات تسلی بخش قرار دئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer