ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اربن ڈویلپمنٹ کےتمام ذیلی اداروں کودفاتر کھولنے کی اجازت

 اربن ڈویلپمنٹ کےتمام ذیلی اداروں کودفاتر کھولنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باوجود اربن ڈویلپمنٹ کےتمام ذیلی اداروں کودفاتر کھولنےکی مشروط اجازت دے دی گئی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےپنجاب امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020 کےتحت اجازت نامہ جاری کیا۔
لاہورسمیت صوبے بھر میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینےکیلئےترقیاتی اداروں اوران کے ذیلی دفاترکو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نےایل ڈی اے،ایف ڈی اے،آر ڈی اے،جی ڈی اے اور ایم ڈی اے کےذیلی اداروں کے دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ پنجاب امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020 کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کیلئےچھوٹ دی گئی۔

دوسری جانب کوروناکےباعث ملتوی میڈیکل پروفیشنل امتحانات 13مئی سےکروانےکافیصلہ کر لیا گیا، یو ایچ ایس نےملتوی کیےگئےامتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی، وی سی یوایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا، امتحانات کے انعقاد کیلئےخصوصی ایس اوپیز تیار کئے گئے ہیں۔
 کورونا کے باعث ملتوی کیے گئے میڈیکل پروفیشنل امتحانات 13مئی سے کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں کورونا کی وجہ سے ملتوی امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔اور اس حوالے سے ڈیٹ شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

امتحانات کے دوران عملہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔اس سیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ایم فل اور بی ایس سی کے امتحانات شامل ہیں۔امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

امیدواروں اور امتحانی عملے کیلئے فیس ماسک اور دستانے لازمی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ تمام مراکز پر ٹمپریچر سکریننگ کا بھی انتظام کیا جائے گا اس کے علاوہ امتحانی مراکز پر ہینڈ سینیٹائزربھی موجود ہوں گے جبکہ امیدوار بھی اپنے ساتھ ہینڈسینیٹائزر کی چھوٹی بوتل لاسکتے ہیں۔کمرہ امتحان میں امیدواروں کے درمیان کم از کم 2میٹر کو فاصلہ رکھا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer