(حافظ شہباز علی) ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا واحد ٹرپل سنچری بیٹ اور چیمپئینز ٹرافی شرٹ مجموعی طور پر بائیس لاکھ میں نیلام ہوگئی، اظہر علی کہتے ہیں رقم کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کورونا وائرس کے متاثرین کے لئے بیٹ اور شرٹ نیلامی کے لئے رکھی تھی۔ اظہر علی کا ٹرپل سنچری بنانے والا بیٹ دس لاکھ روپے میں نیلام ہوا ہے ٹرپل سنچری والا بیٹ ایک انڈین میوزیم نے نیلامی میں لیا۔
I would like 2 announce the winners of auction @BladesOf_Glory got the bat for 1 million and Mr Kash Villani from California got the CT shirt for 1.1 million congrats and thank u 4 your support.Also like to thank Mr Jamal khan from new jursey who donated 10% of the highest bid.
— Azhar Ali (@AzharAli_) May 6, 2020
اظہر علی کی چیمپئینز ٹرافی وننگ شرٹ گیارہ لاکھ روپے میں نیلام ہوئی شرٹ کیلی فورنیا میں رہائش پزیر کاش ویلانی نے نیلامی میں لی ، نیو جرسی کےجمال خان نے شرٹ کا دس فیصد عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر نیلامی کے عمل سے بائیس لاکھ اکٹھے ہوئے ہیں کورونا وائرس کے متاثرین کی براہ راست مدد کروں گا کھیل سے وابستہ مستحق افراد تک بھی پہنچنے کی کوشش ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے واحد ٹرپل سنچری بیٹ اور چیمپئینز ٹرافی شرٹ کورونا متاثرین کی امداد کیلئے نیلامی کیلئے پیش کر دی تھی۔
I put 2 of my closest belongings on auction with base price of 1 million PKR each to support People suffering due to ongoing crisis. Auction starts now & will close on 11:59PM 05May20. To place bid, text/whatsapp on +923228485173, or msg on my twitter. pic.twitter.com/7BJviamP88
— Azhar Ali (@AzharAli_) April 28, 2020