تاجر نعیم میر کو پچاس ہزار جرمانہ، ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر

تاجر نعیم میر کو پچاس ہزار جرمانہ، ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک ا‌شرف: لاک ڈوان کے دوران مارکیٹوں کی بندش اور ہائیکورٹ کا تاجر نعیم میر کو پچاس ہزار جرمانہ کرنےکا معاملہ، مارکیٹوں کھلوانے کے لئے دائر درخواست مسترد ہونے اور تاجر نعیم میر کو جرمانہ ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔
انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری اور معروف تاجر نعیم میر نے اسد منظور بٹ ایڈوکیٹ کی وساطت سے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ، انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی ،صوبائی حکومت ، چیف سیکرٹری سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے نوقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس خدشات کے باعث لاک ڈوان کے دوران سرکاری و نجی دفاتر اور کاروبار بند کر دئیے گئے۔
لاک ڈوان کے دوران اسٹیک ہولڈرز تاجروں سمیت دیگرز سے مشاورت نہیں کی گئی ۔ اپیل کندہ بھی تاجر ہونے کے باعث متاثر ہوا ہے۔ لاک ڈوان کے دوران کئی کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن ان سے منسلک مارکیٹیں بند ہیں ۔ باقی کاروبار نہ کھول کر تاجروں سے امتیازی سلوک کیا جاریا ہے۔تاجر کورونا وائرس سے بچاو کے لئے حکومتی ایس او ہیز پر عمل درآمد کرنے کو تیار ہیں ۔
حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی پر تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ۔ کھولے گئے کاروباروں سے منسلک مارکیٹوں کی بندش کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے پچاس ہزار جرمانہ کردیا۔
اپیل کندہ نعیم میر کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بنچ کے درخواست مسترد کرنے اور پچاس ہزار روہےجرمانہ کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو تاجروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت کا حکم دے.

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے معروف تاجر نعیم میر کی درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہويے انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل کوپچاس ہزارروپےجرمانہ کیا۔ عدالت عالیہ نے تحریری فیصلےمیں کہاہے ،لاک ڈاون برقراررکھنا ہے، نرمی کرنی ہے یالاک ڈاون ختم کرنا یہ حکومتی پالیسی ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار نعیم میر نے سستی شہرت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ۔