ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بال نہ کاٹنے پر حجام قتل

بال نہ کاٹنے پر حجام قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:گزشتہ سال دسمبر میں چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس کووِڈ 19  اس وقت 190 سے زائد ممالک اور علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد  37 لاکھ سے بھی زائد ہوگئی جن میں سے 33.39فیصدصحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔

بھارتی ریاست بہار میں  لاک ڈاؤن کے دوران بال نہ کاٹنے پر ایک حجام کو گولیاں  مار کر قتل کردیا گیا ۔ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں درجنوں افراد نے حجام کے گھر پر دھاوا بول کر اسے قتل کیا۔  پولیس کے مطابق 40 سالہ حجام دنیش ٹھاکر کو درجنوں افراد نے زبردستی گھر سے اٹھایا اور دکان پر چلنے کو کہا ۔ حجام نے بال کٹوانے کے خواہشمند افراد کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کا کہا تو وہ مشتعل ہوگئے۔


درجنوں افراد نے حجام کے انکار پر مشتعل ہو کر اس پر لاتوں ، گھونسوں اور ڈنڈے برسادیے، دنیش کی حالت غیر ہوئی تو ملزمان نے اس کے سر میں گولیاں مار کر اسے قتل کردیا اور لاش دوسرے گاؤں میں پھینک دی۔اگلے دن 40 سالہ حجام کی مسخ شدہ لاش ملی ۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کا بیان ریکارڈ کیا جس نے ساری کہانی بتادی۔ پولیس نے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 3 نامزد ملزمان کو قتل کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا-

واضح رہے کہ دنیا بھر میں   کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون ہے ،اس لاک ڈائون میں لوگ گھروں میں بند ہیں، تعلیمی ادارے،  کاروباری مراکز،سرکاری ،غیر سرکاری دفاتر ،کھیلوں کے میدان،سیاحتی مراکز،ائیر سروس ،پبلک ٹرانسپورٹ سبھی بند ہیں،اس لاک ڈائون میں دلچسپ واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer