ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا وائرس کا مرکز؟

پاکستان میں کورونا وائرس کا مرکز؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور میں رینڈم سیمپلنگ کی جارہی ہے،  پنجاب میں کورونا کے 8 ہزار 275 مریض ہیں،2 ہزار 867 کورونا کےمریض صحت یاب ہوچکےہیں،صحت یاب ہونے والوں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا،ہر کسی کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے،ٹیسٹوں کی استعداد بڑھا رہےہیں،لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔لاہور کورونا کا مرکز بنتا جارہا ہے۔

اس حوالے سے آج وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ہو م آئسو لیشن کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں دو تین دن میں اس حوالے سے پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ہوم آئسو لیشن میں ایسے کسی بندے کو نہیں بھیجا جائے گا جس میں کچھ علامات ہوں،بغیر علامات والوں کو گھر میں آئسو لیشن کی اجازت ملے گی وہ بھی پوری تیاری کے ساتھ ۔باقاعدہ فارم فل کروایا جائے گا۔

 گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد ہرگز نہیں کہ کورونا پر قابو پالیا، پنجاب سمیت تمام صوبوں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، اس وقت یہ نہیں دیکھنا کہ کون کس طبقے اور جماعت سے ہے، بلاتفریق لوگوں کی مدد کرنی ہے۔حالات کے مطابق اپنے طور طریقوں کو بدلنا ہوگا، ابھی کورونا وائرس بحران ختم نہیں ہوا، کورونا کے پیش نظر مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، کورونا وائرس خطرناک مرض ہے، اس کیخلاف جنگ گھر میں بیٹھ کر جیتنی ہے۔

مستحقین کی مالی معاونت کیلئے اہم اقدام کیے ہیں،چودھری سرور نے مزید کہا این جی اوز ساڑھے 5 لاکھ راشن بیگز تقسیم کرچکی ہیں، کورونا وائرس کیخلاف عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مشکل گھڑی میں پوری قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے سیاسی اور کاروباری شخصیات لوگوں کی مدد کریں گے، کوروناوائرس کے باعث چھوٹے کاروبارتباہ ہوگئے، یورپ میں کورونا سے کئی خاندان ہلاک ہوگئے۔کورونا کیخلاف وہ جنگ ہے جو ہم گھر بیٹھ کر جیت سکتے ہیں۔ 

یاد رہے پاکستان میں بھی  کورونا وائرس تیزی سے  پھیل رہا ہے ، پولیس اہلکار، وارڈن، ڈاکٹرز، نرسز،  قیدی، بچے ،بڑے سب اس مہلک وبا سے متاثر ہورہے ہیں،کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 514 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22237 تک جاپہنچی ہے-پنجاب میں آج کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےکی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer